پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ ٹوٹنے کا تماشا 4 مرتبہ دیکھا،پوچھا جاتا ہے پاکستان ترقی کیوں نہیں کرتا. نواز شریف بول پڑے

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا، قانون توڑا اور پارلیمنٹ توڑی گئی، ہم نے یہ تماشہ چار بار دیکھا اور پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟
لندن میں علاج کے لیے مقیم نواز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے، بہت ٹھوکریں کھا لیں، بہت دکھ سہہ لیے، اب بھی وقت ہے۔


یاد رہے 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: