پاکستانتازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آگیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ۔ وزیر اعطم شہباز شریف کا بیانیہ جیت گیا،

اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو باعزت بری کردیا۔

خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔
11 اکتوبر کو اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کو بدھ 12 اکتوبر تک دلائل مکمل کرنےکی ہدایت کی تھی، ایف آئی اے نے عدالت کوبتایا تھاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کردیا تھا جو سنادیا گیا .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: