پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا دورہ لاہور، وزرا کی تبدیلیوں کا امکان

پنجاب کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل کئےجانے کا امکان ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق یاور عباس بخاری کو وزیرداخلہ پنجاب بنایا جاسکتا ہے ۔وزارت کے امیدواروں میں سردار محسن لغاری اور میاں اسلم اقبال بھی شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 12 اکتوبر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ،عمران خان کابینہ اراکین اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر داخلہ پنجاب کیلئے پارٹی کے سینئررہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔

ہ وزیر خزانہ سردار محسن لغاری کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کابینہ میں کچھ نئے وزرا کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔ چئیرمین عمران خان پارٹی سنئیر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پنجاب میں اہم فیصلے کریں گے۔ عمران خان پارٹی کے وزراء اور رہنماؤں کے وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے تحفظات بھی دور کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: