تازہ ترینکھیل

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،آئرش ٹیم29اکتوبر سے 16نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل سیریز کیلئے ہے، اس سیریز میں3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ،قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔
ٹیم سکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا 4روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا، 3میچز پر مشتمل ٹی 20انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی ، ہیڈآف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: