پاکستانتازہ ترین

ملکی سیاست میں پھر کھلبلی مچ گئی ۔ سابق وزیراعظم عمران خان سمیت گیارہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ عمران خان کے اچانک دھرنے سے نمٹنے کےلئے وفاقی کابینہ نے سرجوڑ لیا۔ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگرمستعفی ہو گئے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پھر دور نکل گئی ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان اور 11 افراد کےخلاف مقدمہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع بھی نامزد کیے گئے ہیں، ملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینفشری ہیں۔ تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا بینک کا منیجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاونٹ بنایا گیا، بینک مینجر نےغیر قانونی بینک اکاونٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی، بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے 21 لاکھ ڈالر آئے، تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا، ابراج گروپ کمپنی نے تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے، بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے
سیاست میں دو الفاظ بھی بڑی شدت سے گونج رہے ہیں ایک دھرنا اور دوسرا اچانک ۔ عمران خان اس مرتبہ دھرنے کی تاریخ نہیں دے رہے ۔
اس مسئلے میں ۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایاگیا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے 41 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی . ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لائحہ عمل طے کرتے وقت وزیراعٖظم نے اجلاس میں شامل تمام افسران کو کابینہ روم سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔
ایک بڑی خبر یہ بھی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوری واپسی کا بتایا جا رہا تھا لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ میاں نواز شریف کی فوری واپسی ممکن نہیں۔پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کی واپسی آئندہ سال کے دوران، عام انتخابات سے قبل متوقع ہے اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہو گی ۔
پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ ان کے استعفے نے بہت سے سوالات کو جنم دیدیا ہے انہوں نے ٹوئیٹر پر استعفے کا اعلان کیا آج میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ انشاللہ آگے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ادنی کارکن کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتا رہونگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: