پاکستانتازہ ترین

ملالہ یوسف زئی کی والدین کے ہمراہ پاکستان آمد

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں اور انہیں پولیس کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی اور جناح ٹرمینل سے ان کو ان کے گھر پہنچایا گیا۔

آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرعلاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سال 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان
( ٹی ٹی پی )کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک ( برطانیہ ) چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ اور 4سال بعد پاکستان آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: