تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

فرانس میں انسانی مینار زمین بوس، 71 افراد زخمی

کہیں شوق عجیب ہیں تو کہیں روایات کی پیروی ضروری۔
چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے ۔ جو کرنا ہے وہ کرنا ہے ۔
اب اسپین کو ہی لے لیں یہاں پر ایک نہایت ہی خطرنا ک مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے کا نعقاد دو سال بعد کیا جاتا ہے ۔
یہ انوکھامقابلہ ہے انسانی مینار سازی کا۔۔۔۔ یہ مقابلہ نہایت دلچسب تو ہے لیکن دیکھنے والوں کا خون بھی خشک کئے رکھتا ہے ۔

ان کے منہ سے خوف بھری آوازیں نکلتی رہتی ہیں. اس کھیل میں انفرادی لوگ ایک دوسرے کے کندھوں پر کھڑے ہوتے ہیں اور اسے کیٹلان روایات کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ مقابلے میں توازن اور ترتیب کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ تاہم ہلکے سرخ ہیلمٹ پہنے بچوں کو سب سے اوپر رکھا جاتا ہے اور وہی جیت کا اعلان بنتے ہیں۔

اس مرتبہ انعام یافتہ ٹیم کے لیے 16 ہزار یورو کی رقم رکھی گئی تھی۔ دنیا بھر سے سیاح جمع تھے جو یہ انوکھا مقابلہ دیکھنا چاہتے تھے ۔انعام کے لالج سے کھلاڑیو کے منہ ں میں پانی بھرآیا تھا

اس سال چالیس مختلف گروپ نے مقابلے میں حصہ لیا انسانی مینا ر بن رہا تھا اور پھر۔۔۔۔۔۔
اچانک یہ کیا ہوا۔۔۔۔انسانی مینار گرگیا۔ 71 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بات ہو رہی تھی روایت اور شوق کی ۔۔ تو مقابلہ چلتا رہا، ہزاروں شائقین مقابلہ دیکھ رہے تھے ۔اور ویلافر انکا شہر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی انہوں نے 13 میٹر بلند انسانی مینار بنایا اور خطیر رقم بھی حاصل کرلی ۔ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ مقبولیت کی بنا پر انسانی مینار کے مقابلے کو 2010 میں یونیسکو نے ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا کیونکہ یہ کیٹلان روایت و تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: