کچن

دال مرغ کڑاہی

اجزاء
چکن آدھا کلو
چنے کی دال آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا، لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
پیاز ایک عدد،ٹماٹر تین سے چار عدد، دہی دو چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچ ،ہلدی آدھا چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ,میتھی دانہ چند دانے، کٹی ہوئی کالی مرچ آدھا،
ہری مرچیں تین سے چار عدد,ہرا دھنیاحسبِ ضرورت
کوکنگ آئل چار چمچ
بنانے کے ترکیب :
بھگوئی ہوئی دال میں ہلدی اور ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اُبال لیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل میں میتھی دانہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں،اور پیاز کو فرائی کریں۔پھرا لہسن (چار کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ) اور ثابت ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔جب ٹماٹرگل جائے تو اس میں نمک اور لال مرچ ڈال دیں اور اسے اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے۔پھر چکن ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر بھونیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے۔پھر اس میں دہی کو ایک چوتھائی پیالی پانی کے ساتھ پھینٹ کر ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔جب چکن گلنے پر آجائے اور دال مکمل طور پر گل جائے تو دونوں کو ملا لیں اور ہری مرچیں،باریک کٹی ہوئی ادرک،ہرا دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: