پاکستانتازہ ترین

بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت مل گئی

حکومت نے وزارت صحت کو بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہناہے کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کیلئے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ دے گا ،گلوبل فنڈ کے مالی وسائل سے عالمی اداارہ صحت پاکستان کیلئے مچھر دانیاں خرید رہاہے ،62 لاکھ مچھر دانیاں نومبر کے وسط تک پاکستان آ جائیں گی ،کوشش کریں گے مچھر دانیاں براستہ سڑک واہگہ بارڈر جلد پاکستان آ جائیں ۔

حکام وزارت صحت کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے 32سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا دی ہے ،ملیریا سے بیمار بچوں کے علاج میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ، سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سب سے بڑا صحت کا مسئلہ بن کر سامنے آ رہاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: