پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار امریکہ روانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے حکام سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے وہ آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام پر مذاکرات کریں گے جبکہ عالمی بینک کے عہدیداران سے بھی فنڈز سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔ میکرو اکنامک فریم ورک پر نظر ثانی کی درخواست رواں مالی سال شدید سیلاب کے پیش نظر کی جائے گی جس نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے اور مشکلات سے دوچار معیشت کیلئے 30 ارب ڈالرز سے زائد کی تعمیراتی لاگت درکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان رواں مالی سال 23-2022ءکیلئے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کیلئے باضابطہ درخواست کرے گا، جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور بجٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست بھی کی جائے گی۔

اعلیٰ پاکستانی عہدیدار کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے دوران توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی جس میں اگلے چند ماہ کیلئے پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنا بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: