پاکستانتازہ ترین

مجھ پر موت کا خوف تھا سب سے پہلے اس پر قابو پایا.عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے عمران خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺکے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، خوف انسان کو بڑے کاموں سے روکتا ہے اسے ذہن سے نکال دیں، سب کی طرح مجھے بھی موت کا خوف تھا، سب سے پہلے اس پر قابو پایا۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے میں نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی کو پڑھنا شروع کیا، میرا خوف ختم ہوتا گیا، جو انسان اپنے لیے زندگی گزارتا ہے چھوٹا انسان بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا 26 سال کی سیاست میں جتنا گند میرے اوپر پھینکا گیا کہیں ایسی مثال نہیں ملتی، اللہ نے عزت و ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی اگر ذلت لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی تو میں ذلیل ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں، جو ممالک بڑے ڈاکوں کو نہیں پکڑتے، وہ سب غریب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: