پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی تیسری اہم ترین ملاقات کب، شیخ رشید نے خبر دیدی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی آرمی چیف سے 2 ملاقاتیں ہو چکی ہیں تیسری ملاقات آئندہ 48 گھنٹے میں ہوگی۔ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیڈلاک صرف الیکشن پر ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں فوج کے معاملے میں بات نہیں کروں گا۔کل آرمی چیف نے کہا کہ ہم کسی کو سیاسی عدم استحکام لانے نہیں دیں گے اور جوان سیاست سے دور رہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ سیاسی عدم استحکام ہوچکا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں کرکے عمران خان کو ٹرک کی بتی کی پیچھے لگایا جائے گا ہوگا کچھ نہیں ۔میں کہتا ہوں کہ اگر ہمیں لانا ہے تو نکالا کیوں تھا؟ کسی اور کے کندھے پر نہیں بلکہ عوام کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہیے۔ میں نے اسٹیبلشمنٹ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ اداروں کا احترام کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: