شوبز

حریم شاہ کا سیکیورٹی کے لیے سندھ عدالت سے رجوع

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست پر جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ سماعت کرے گا۔

ٹک ٹوکر نے اپنی درخواست میں آئی جی سندھ، وزارت داخلہ سندھ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
شاہ کے وکیل منیر احمد خان نے عدالت سے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی۔

حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی۔

حریم شاہ نے درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: