پاکستانتازہ ترین

کسی ملک، گروپ یا تنظیم کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی غیرمستحکم کرنے نہیں دیا جائیگا.آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ کسی ملک، گروپ یا تنظیم کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی غیرمستحکم کرنے نہیں دیا جائے گا۔ملٹری اکیڈمی کاکول (پی ایم اے) میں 146 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس ادارے سے پاس آؤٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ 42 سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی، تب میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بھی اس عظیم فوج کو کمانڈ کروں گا، آگے کا سفر آپ کے لیے بہت سے چیلنجز لے کر آئے گا، آپ کو مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے ، کسی ملک، گروپ یا تنظیم کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی غیرمستحکم کرنے نہیں دیا جائے گا۔

قبل ازیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاسنگ آؤٹ پریڈنگ کے آغاز میں پریڈ ایڈجوٹینٹ میجر سعد امجد راجا براق پر سوار نظر آئے جنہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پریڈ کے معائنے کی دعوت دی، اس موقع پر پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر اعلیٰ سول اور فوجی حکام سمیت غیرملکی سفارت کاروں نے شرکت کی، پاس آؤٹ ہونے والوں میں 24 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں جبکہ 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی اس پاسنگ آؤٹ کا حصہ ہیں، پاس آؤٹ ہونے والوں میں 20 ویں لیڈی کورس اور پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔پی ایم اے کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین کارکردگی پر 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر دی گئی، طلائی تمغہ 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے نمبر 2 کیڈٹس کو دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل دوست ممالک کے بہترین کیڈٹس کو دیا گیا، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 4 خواتین سمیت 20غیر ملکی کیڈس شامل تھے، غیر ملکی کیڈس کا تعلق قطر، سری لنکا، نیپال عراق سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: