تازہ ترینکھیل

بھارت پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے لگا، سنوکرمیں بھی ہار گیا

ملائیشیا میں جاری 72 ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے۔ بھارت ان دنوں پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے میں مصروف ہے ابھی پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دھول چٹائی ہے اور شکست سے دوچار کیا ہے .

پاکستان نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 2-4سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، پاکستان کی جانب سے بابر مسیح اور احسن رمضان پر مشتمل ٹیم نے لکشمن رووٹ اور کمل چاولہ پر مشتمل ٹیم کو ہرایا۔احسن رمضان نے دونوں سنگلز جیتے، بابر کو ایک سنگل میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ ایک میں شکست ہوئی ، 2 ڈبلز میں سے ایک پاکستان اور ایک انڈیا جیتا،احسن رمضان نے کمل چاولہ کے خلاف 54 کا بریک بھی کھیلا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: