تازہ ترینکھیل

کھیلوں کے ڈیپارٹمنٹ کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے اداروں میں کھیلوں کے ڈیپارٹمنٹ کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فیکیشن جاری کیے جانے پر کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ تمام افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے احکامات پر اداروں میں اسپورٹس کی بحالی کے حوالے سے 17 محکموں کے چیئرمینز، ایم ڈی اور ڈائریکٹرز کے نام لیٹر میں کہا گیا کہ ستمبر 2021 میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی بند ہونے والی فنڈنگ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کی گئی ہےکہ تمام محکمے نئے احکامات کے تحت اپنے اداروں میں اسپورٹس کی بحالی کے لیے فوری فنڈنگ شروع کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: