کچن

چکن چیز کباب

اجزاء:
1چکن کا قیمہ آدھا کلو2 چیڈر چیز تین چوتھائی پیالی3 نمک حسبِ ذائقہ4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ5 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ6 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ8 انڈے دو عدد9 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت10 ہری مرچیں چار سے چھ عدد11 کوکنگ آئل حسب ِضرورت
بنانے کے ترکیب:
چکن کا قیمہ لے کر اس میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر تیز آنچ پر ہلکا سا بھون لیں تاکہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔اس کو اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں اور اس میں ایک انڈا پھینٹ کرمکس کردیں۔ہری مرچوں اور زیرے کو ملا کر پیس لیں اور کش کئے ہوئے چیز میں ملا لیں۔تیار کئے ہوئے قیمے کی چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بنا لیں اور ایک ٹکیہ پر چیز کا مکسچر رکھ کر اسے دوسری ٹکیہ سے بند کر دیں اور دونوں ہاتھوں کے بیچ میں دبا کر کباب کو پھیلا لیں۔فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگاتے ہوئے سنہری فرائی کر لیں۔6شام کی چائے پر گرم گرم کبابوں کا کیچپ یا چٹنی کے ساتھ مہمانوں کو سرو کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: