کھیل

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں اترنے کی تیاری کر لی

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائی اینگولر سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش 7 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ شاندار ہے قومی ٹیم نے پچیس میں سے پندرہ میچز اپنے نام کر رکھے ہیں جبکہ دس میںشکست ہوئی ۔

بلیک کیپس کے دیس میں قومی ٹیم کو اکثر و بیشتر مشکلات کا سامنا بھی رہا ہے، یہاں قومی ٹیم پانچ میچز میں کامیاب قرار پائی لیکن اس کے برعکس نیوزی لینڈرز نے سات میچ جیت رکھے ہے۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچ بھی جیت رکھے ہی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ کے میدان کھیلا گیا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی گرین شرٹس کے نام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: