پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو ماموں بن گئے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے ۔

بلاول بھٹو دوسری مرتبہ ماموں بنے ہیں۔

بلاول بھٹو ماموں بننے پر بہت خوش ہیں۔۔
ہاں یہ تو بتا دوں بلاول بھٹو وہ والے ماموں نہیں بنے جس میں نقصان پہنچایا جاتا ہے یا دھوکہ دیا جاتا ہے
بلاول بھٹو ایک عدد بھانجے کے ماموں بنے ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے۔

بختاور بھٹو نےسو شل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر خوشخبری شیئر کی۔

بختاور بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سناتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں اللہ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے جیالوں سمیت متعدد افراد نے مبارکبادوں کے ڈھیر لگادئیے ۔ سب نے ماں اور بیٹے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: