پاکستانتازہ ترین

ایکسپورٹ سیکٹرکیلئے بڑا ریلیف، 100 ارب روپے کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکسپورٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف دے دیا۔ بجلی کے فی یونٹ قیمت میں کمی کردی ۔تاجروں کا سالانہ 100 ارب روپے کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی۔

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں تاجروں کے نیوز کانفرنس میں کہا بجلی کی سہولت پانچوں برآمدی شعبوں کے لیے ہے۔ برآمد کنندگان سے معاہدہ ہوا ہے ان کا ٹیرف لاک کیا جائے گا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ چارج کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ۔ میں نے ریونیو جنریٹ کرنا ہے اور انہیں بتاؤں گا کہ ریونیو جنریٹ کرلیا ہے۔ ڈالر ذخیرہ کرنے والوں پر ابھی ڈنڈا چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مارکیٹ خود ہی بہتر پرفارم کر رہی ہے اور جلد ڈالر 200 روپے سے نیچے چلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: