تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

فلپائن میں ایک ہی لاٹری میں 433 لوگوں کا جیک پاٹ ، حکومت چکراہ گئی

فلپائن میں ایک ہی لاٹری میں 433 لوگوں کا جیک پاٹ نکل آیا. اس واقعے سے حکومت چکرا کر رہ گئی .
گرینڈ لوٹو کا سب سے بڑا انعام جیتنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔گزشتہ ہفتے کے جیک پاٹ کا انعام 23 کروڑ 60 لاکھ پیسو (40 لاکھ امریکی ڈالر) تھا اور جیت کا عدد ایسے اعداد کی سیریز تھا جو سب نو سے تقسیم ہو سکتے تھے۔فلپائن میں سینیٹ کے اپوزیشن رہنما کوکو پیمینٹل نے ان مشتبہ نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے اگر ایک کروڑ لوگوں نے یہ لاٹری کھیلی تو اتنے لوگوں کے جیتنے کا امکان ایک کے بعد 1224 صفر لگانے کے بعد جو عدد بنے، اس میں سے ایک ہے۔یونیورسٹی آف فلپائن میں ریاضی کے پروفیسر گائیڈو ڈیوڈ نے کہا کہ یہ عدد اتنا بڑا ہے کہ مجھے اس کا نام بھی معلوم نہیں۔ ہم نے جتنی کائنات دیکھی ہے، اس میں مالیکیولز کی تعداد 80 صفر جتنی ہے۔

گرینڈ لوٹو کے شرکا کو ایک سے لے کر 55 میں سے 6اعداد چننے پڑتے ہیں۔ جیک پاٹ جیتنے کے لیے کسی کھلاڑی کے تمام 6نمبرز وہی ہونے چاہییں جو لاٹری آپریٹر نے نکالے ہوں۔کوکو پیمینٹل نے لاٹری کے غیر معمولی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاٹری گیمز جمہوریہ فلپائن سے منظور شدہ ہیں اس لیے ہمیں ان گیمز کی ساکھ کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہے۔

اتوار کو اس لاٹری کے منتظم سرکاری ادارے فلپائن چیرٹی سویپ سٹیکس آفس (پی سی ایس او) کے جنرل مینیجر میلکوئیڈز روبلز نے کہا کہ کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن میں لوگوں کی عادت ہے کہ وہ سلسلہ وار نمبروں پر شرط لگاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: