پاکستانتازہ ترینسیاست

سیاست دان کیلئے ایک مدت کی نااہلی بہت ، تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاستدان کیلئے ایک مدت کی نااہلی بہت ہوتی ہے، تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین تقاضہ کرتا ہے کہ جو نیوٹرل ادارے ہیں اُن کو جانور نہ کہا جائے ، اُن کو میر جعفر اور میر صادق نہ کہا جائے اور غداری کے الزامات نہ لگائے جائیں ، اگر آج عمران خان آئین کی پاسداری کی قسم دے رہے ہیں تو انہیں تحریک عدم اعتماد کو تسلیم کرنا پڑے گا ۔
خواجہ آصف نے کہا جن لوگوں کو صادق اور امین قرار دیا گیا اُن کی ہی وجہ سے آج پاکستان کا یہ حال ہے، صادق اور امین کا لفظ ہم گناہ گاروں کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: