کھیل

رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پہلے نمبر پر

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں۔

بیٹرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں ،جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں،سری لنکا کے ونندو ہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھےنمبر پر آگئے ہیں ، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: