تازہ ترین

بھارت میں بھرے مجمعے میں مسلمان کو کھمبے سے باندھ کر تشدد

بھارت میں متعصب ہندووں نے مسلمان کو کھمبے سے باندھ کر ڈنڈے برسا دئیے .
واقعہ گجرات کے اندھیلہ گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک ہجوم جمع تھا جو مسلمان کی پٹائی پر خوشی سے پاگل ہو رہا تھا اور مسلمان کو کھمبے سے باندھ کر بے بسی کا نشان بنایا گیا تھا.اتہاپسند ہندوؤں نے اپنی مذہبی تقریب نوراتری میں پتھراؤ کے الزام میں مسلمان کو پکڑا ہوا تھا .نتہاپسندوں نے 150 مسلمانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ ہجوم نے ایک مندر کے احاطے میں گربا کی تقریب پر پتھراؤ کیا جس میں 43 افراد نامزد کیے گئے تھے۔اس موقع پر علاقے کا انچارج پولیس انسپکٹر بھی موجود تھا۔ پولیس نے مسلمانوں کو سبق سیکھانے کے لیے ایک شخص کو ایسی سزا دی، اہلکاروں نے دیگر مسلمانوں کو بھی حراست میں لیا تھا جن سے معافی مانگوائی گئی


وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذہبی تقریب میں پتھراؤ کے الزام میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار ایک مسلمان کو کھمبے سے باندھ کر چھڑی سے مار رہا ہے جبکہ ہجوم پٹائی پر خوش ہو رہا تھا اور نعرے لگا رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: