بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت میں بس کھائی میں جاگری، 25 باراتی زندگی سے محروم، 20زخمی

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 25افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔حادثہ پوڑی گڑھوال کے علاقے میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی ایک بس جس میں 45افراد سوار تھے اتراکھنڈ میں ایک پہاڑی شاہراہ کے ساتھ سفر کر رہی تھی کہ 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 25افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے میں لاپتہ ہونے والے 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: