پاکستانتازہ ترین

کسان اتحادکاساتویں روز بھی احتجاج،مزاکرات کی منظوری کے منتظر

اسلام آباد میں کسان اتحاد کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا لیکن اب تک ان کی داد رسی نہیں ہوسکی ۔
کسان مطالبات کی منظوری کے منتظر ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مذاکرات کے کئی ادوار ناکام ہونے کے بعد اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان اتحاد کے رہنماؤں کی وزیراعظم شہباز شریف سے کل ملاقات جو ان کی مصروفیات کے باعث نہ ہوسکی تھی آج ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر کے کسان ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، کھاد پر سبسڈی، گندم کی امدادی قیمت ملک بھر میں یکساں کرنے اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کرنے کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: