جرم کہانی

پیسے نہ دینے پر نشئی بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

کراچی:لیاری میں ماں کا گلا دبا کر قتل کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سفاک بیٹے نے گلا دبا کر ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سفاک قاتل شہزاد نشے کا عادی ہے، ملزم کا اپنی والدہ سے پیسے لینے پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ گلشن بانو نے بیٹے کو پیسے دینے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم نے اپنی ماں کا گلا دباکر اسے قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: