تازہ ترینجرم کہانی

لاہور میں تین سال پرانا 7 ہزارکلو گوشت برآمد

لاہور کے کولڈ سٹور سے 3سال پرانا 7ہزار کلو گوشت برآمد کر لیا
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان محکمہ فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ ہوٹل سے باسی گوشت ملنے پر سپلائر کا پتا لگانے کی ٹھانی تو کولڈسٹور کا سراغ نکلا، کولڈ سٹور لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر واقع ہے جب وہاں پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے 3سال پرانے امپورٹڈ سری پائے ، کھد، زبان، باسی گوشت برآمد ہوا ، کولڈ سٹور میں مختلف ممالک سے درآمد حلال، حرام کی تفریق کے بغیر ایکسپائر گوشت برآمد ہوا ہے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام گوشت کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا ہے، کولڈ سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: