پاکستانتازہ ترین

عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی

لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان کا پاسپورٹ واپس کیا جائے جو چار سال قبل ضمانت کے طور پر اسی عدالت میں رکھوایا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کرانے پر ضمانت ملی، 4 سال ہو گئے لیکن ابھی تک چوہدری شوگر ملز کا کوئی ریفرنس نہیں آیا، اگر یہ کیس فائل کرتے اور مریم اس کا دفاع کرتیں تو صورتحال مختلف ہوتی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: