تازہ ترینکھیل

ویسٹ انڈیز میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کر دی گئی .
عظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں باربا ڈوس رائلز کی نمائندگی کی اور فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا ،
ایک میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی سٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ "میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں”۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ ‘کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟’اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی،

یہ بھی بتا دیں کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں اعظم خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی ٹیم ٹرافی اپنے نام نہ کر سکی۔وہ لیجنڈ کرکٹر معین خان کے صاحبزادے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: