پاکستانتازہ ترین

مراسلہ آپ کی ناک کے نیچے سے نکل گیا ذمہ دار کون ہے؟ شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے سے کوئی گھبراہٹ نہیں، حکومت مقدمات درج کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے پر تحقیقات کی جانی چاہیے اور کل رات کا واقعہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفر پر عمران خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کابینہ نے بھی سائفر کی اہمیت کا اعتراف کیا ہے۔ حکومت ہم پر مقدمات درج کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔ہمارا دامن صاف ہے، ہم جواب دہ ہوں گے اور ہیں۔ میں نے سابق سفیر کی ڈونلڈ لو سے ملاقات کا مراسلہ پڑھا ہے اور ہم نے مراسلہ چیف جسٹس اور اسپیکر کو بھی پیش کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں لیکن مراسلہ وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟ مراسلہ کہاں اور کس نے غائب کیا اس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: