بین الاقوامیتازہ ترینکھیل

فٹبال گراونڈ میدان جنگ بن گیا، 174 افراد زندگی سے محروم

فٹ بال کے میچ کے دوران گراونڈ میدان جنگ بن گیا. 174 افراد موت کے منہ چلے گئے متعدد افراد زخمی ہر کر ہسپتال جا پہنچے. .

واقعہ انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں پیش آیا. فٹبال میچ کے دوران ہزاروں شائقین نے پچ حملہ کر دیا ، شدید ہنگامی آرائی شروع ہو گئی جو کسی بھی صورت تھمنے میں نہیں آرہی تھی.پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کئے . جس سے بھگدڑ مچ گئی جس میں 174 افراد موت کے منہ میں چلے گئے . متعدد افراد زخمی ہو گئے .

پولیس کے مطابق کنجوروہان سٹیڈیم میں اریما ایف سی کے حامیوں نے مہمان ٹیم پرسیبا سورابایا سے 3-2 سے ہار نے کے بعد گراؤنڈ پر حملہ کر دیا،دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے شائقین کو سٹینڈ پر واپس آنے کے لیے بہت کوشش کی جب کہ 2 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آنسو گیس چلائی گئی، پولیس کے مطابق بہت سے متاثرین کو روندا گیا یا گلا دبا کر ہلاک کردیا گیا۔

مشرقی جاوا کے پولیس چیف نیکو افینٹا نے کہا کہ بہت سے لوگ جب ایک ساتھ سٹیڈیم سے نکلنے کیلیے باہر کی طرف بھاگے اور اسی دوران تو دم گھٹنے سے لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر کہا کہ کل 127 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن بعد میں یہ تعداد 174 تک پہنچ گئی جب کہ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔اموات میں اضافے کا خدشہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: