پاکستانتازہ ترین

امپورٹڈ حکومت اب مجھے جیل میں ڈال ہی دو. عمران خان

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے امپورٹڈ حکومت نے میرے گھر تین مرتبہ پولیس بھیجی گئی . میں کہتا ہوں امپورٹڈ حکومت اب مجھے جیل میں ڈال ہی دو. جیل جانے کےلئے قوم بھی تیار ہے اور قوم کا کپتان بھی تیار ہے .دوسرے دن ہم کو ڈرانے کی کوشش کی جا تی ہے . رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاو مجھے تو آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن آپ کو میرے پلان کا نہیں پتہ ہے . انہوں نے ٹیکسلا میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں چیری بلاسم اور مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مراسلے کو اٹھا دیا اور پوری قوم کے سامنے آگیا کہ جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ثابت ہو گیا . انہوں نے مراسلے کو خود ہی زندہ کر دیا. انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نیا ڈرامہ رچا یا جا رہا ہے سائفر گم ہو گیا مریم سائفر گم نہیں ہوا آپ اپنے فارن آفیسر سے پوچھیں سائفر کی کاپی وہاں پڑی ہوئی ہے .
عمران خان نے کہا دنیا میں میں نے بہت بزدل لوگ دیکھے ہیں.نوازشریف بہت بزدل آدمی ہے وہ بھاگ جاتا ہے . اسحاق ڈار نواز شریف سے بھی زیادہ بزدل آدمی ہے وہ ڈیل کرکے پاکستان آیا ہے. یہ لوگ اپنے خلاف کیسز ختم کروا رہے ہیں. پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں. انہوں نے کہا ملک انارکی کی جانب جارہاہے . معیشت تباہ ہو رہی ہے .چیف الیکشن کمشنر کا کام ان کو صرف جتوانا رہ گیا ہے .
انہوں نے کہا پی ڈی ایم حکومت نے ایسی ترامیم کی ہیں کہ اب طاقتور کو پکڑا نہیں جا سکے گا.انہوں نے اپنی چوری بچانے کےلئے ملک کا بڑا نقصان کر دیا ہے .ہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے اب ان کو این آر او ٹو دیا جا رہا ہے ۔پہلا این آر او مشرف نے دیا اب مقتدر حلقے انہیں این آر او دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں ۔ ہم اب لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ 25 مئی کی طرح ہمارے لانگ مارچ کو روکیں لیکن اب ہم پوری تیاری سے آئیں گے یہ ہمارا لانگ مارچ نہیں روک سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: