پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کریگی. رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یقین ہے پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کریگی جس کے بعد یہ انجام کو پہنچے گا۔

وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی پر مریم نوازکا گلا بالکل جائز اور درست ہے، یہ اتحادیوں کی حکومت ہے سب کو آن بورڈ لیکر چلنا پڑتا ہے۔ 25مئی کے واقعات کے بعد کابینہ کو درخواست کی تھی اس کے خلاف میوٹنی اوراسے گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا اس وقت کابینہ نے فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ سب کمیٹی کوبھیج دیا تھا، کل کابینہ نے فیصلہ کیا اب اس معاملے کواٹھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: