پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ ۔ بنی گالہ کی جانب جانیوالے راستے بند کر دئیے گئے پی ٹی آئی کے رہنما بنی گالہ پہنچ گئے .پی ٹی آئی کے کارکن بھی بنی گلہ کی جانب چل پڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان بنی گالہ سے نامعلوم مقام کی جانب نکل گئے ان کے ساتھ علی امین گنڈاپور بھی ہیں۔ عمران خان سخت سیکیورٹی میں بنی گالہ سے نکلے ہیں۔
اب بات کرتے ہیں عمران خان کے وارنٹ کی ۔۔۔۔
سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی تھی۔
تقریر کے اگلے روز عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کے تحت عمران خان کےخلاف کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
سیشن کورٹ میں مقدمہ منتقلی کے بعد عمران خان کا ضمانت کرانا ضروری ہے کیونکہ مقدمہ سیشن کورٹ منتقل ہونے کے بعد عمران خان کی پہلے سے لی گئی ضمانت غیر مؤثر ہوگئی
تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمے کا نمبر 407ہے اور ان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے،اس کے علاوہ ان کے خلاف دفعہ 188/189بھی لگی ہے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: