تازہ ترینکاروبار

75 روپے کا نوٹ آگیا

اب آپ 75 روپے یکمشت اپنی جیب، اپنے بٹوے میں پرس میں رکھ سکتے ہیں .جی ہاں 75 روپے کا نوٹ آگیاہے
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 75 روپے کا نوٹ جاری کیا گیا ہے
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق 75 روپے کا کرنسی نوٹ سٹیٹ بینک کی شاخوں اور نجی بینکوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے. اس نوٹ کو عام لین دین کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے.

اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ کا رنگ پاکستان کے پرچم کی مناسبت سے سبز رکھا گیا ہے.
نوٹ کے ایک طرف قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، فاطمہ جناح اور سرسید احمد خان کی تصویریں پرنٹ ہیں
نوٹ کے دوسری طرف مار خور اور دیودار کے درخت کی تصویر ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: