بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی بربریت جاری ، مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے دو روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے بلاجواز سرچ آپریش کیا جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کے پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی گئی اور موبائل، نیٹ سروس منقطع کردی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بدھ کے روز بھی ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ بھی قابض بھارتی فوج نے 19 نوجوانوں کو شہید کیا تھا جن میں سے 8 کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز ان میں سے کسی بھی نوجوان پر دہشت گردی کے الزام کو ثابت نہیں کرپائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: