تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

ہفتے میں پانچ دن انڈے کھائیں موٹاپا بھگائیں

انڈہ قوت کا خزانہ ہے . دنیا بھر میں رغبت سے کھایا جاتا ہے . ناشتے میں انڈا کھانے سے آپ موٹاپے سے بچ سکتے ہیں؟

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ انڈوں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جسمانی وزن کو کنٹرول میں  رکھنے کے لیے بہترین غذا ہے۔

18 سے 30 سال کی عمر کے افراد کا ڈیٹا لیا اور دیکھا گیا کہ انڈے کھانے سے ان کے جسمانی وزن پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پتہ چلا کہ روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین نے کہنا ہے کہ انڈوں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہترین غذا ہے۔

تحقیق میں 18 سے 30 سال کی عمر کے افراد کا ڈیٹا لیا اور دیکھا گیا کہ انڈے کھانے سے ان کے جسمانی وزن پر کیا اثرات مرتب

ہفتے میں کم از کم 5 دن انڈے کھاتے ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

ناشتے میں انڈے کھانے کے حیرت انگیز فوائد

ہمارے کھانوں میںانڈے کی مسلسل موجودگی کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ہمیں صحت سے متعلق کئی فوائد فراہم کرتے ہیں۔

اُبلے ہوئے انڈے اور آملیٹ پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور غذائی اجزاء کا ذریعہ بھی ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، انڈوں میں دل کی صحت مند غیر محفوظ شدہ چربی بھی ہوتی ہے اور یہ اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 6، بی 12 اور وٹامن ڈی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

انڈے کھانے سے ہائی ڈینسٹی لیپوپروٹین (ایچ ڈی ایل) کی سطح بلند ہوتی ہے جسے اچھا کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے، جو لوگ ایچ ڈی ایل کی سطح زیادہ رکھتے ہیں ان میں دل کی بیماری، فالج اور دیگر صحت کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چھ ہفتوں تک ایک دن میں دو انڈے کھانے سے ایچ ڈی ایل کی سطح میں مزید  10فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ جیسے جیسے ہماری عُمر بڑھتی جاتی ہے تو ہمیں اپنی آنکھوں کا بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ،انڈے کی زردی میں لوٹین اور زیکسینتھین کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس آنکھوں میں موتیے  کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، انڈوں میں وٹامن اے بھی زیادہ ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔

کولین انڈوں میں پایا جانے والا ایک ضروری غذائی جزو ہے جو دماغ کی نشوونما اور افعال کو متحرک کرتا ہے، یہ یادداشت برقرار رکھتا ہے اور ہماری دماغی صحت بہتر کرتا ہے۔

انڈا ایک طاقتور غذا ہے جو پروٹین اور چربی دونوں کا شاندار مجموعہ ہے، یہ آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: