پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ……عمران خان کو گرین سگنل کا انتظار؟

مران خان نے اپنے ممکنہ لانگ مارچ کی تمام تر امیدیں ’’گرین سگنل‘‘ سے وابستہ کر لیں
عمران خان نے ایک جلسے کے دوران کہا گھانگ مارچ کی کال تب دوں گا، جب میرے مخالف سمجھیں گے کہ عمران خان پیچھے ہٹ گیا۔ اس وقت میری ایک گیند سے تینوں کی وکٹیں گریں گی‘‘۔ اس ضمن میں با خبر حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یقین نہیں ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں نکلیں گے۔ اگر کچھ لوگ اسلام آباد کی جانب نکلے بھی تو وفاقی حکومت ان کو 25 مئی کے لانگ مارچ کی طرح ٹریٹ کرے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ تمام پیشگی انتظامات مکمل کر چکے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو بھی لانگ مارچ پر تحفظات لاحق ہیں۔ جبکہ پرویز الٰہی بھی بزدار حکومت جیسا تعاون کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔مونس الہٰی کی بیوی بسمہ چوہدری نے جو چوہدری شجاعت حسین کی بیٹی ہیں، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان صلح کی کوششیں تیز کر دیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خاندانی طور پر تو معاملات سیٹل ہوچکے ہیں لیکن ابھی انہوں نے اس بات کا اعلان نہیں کیا۔ تاہم یہ بات بہرحال پی ٹی آئی کے کیمپ میں بھی سنی جا چکی ہے کہ اندرون خانہ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے معاملات طے ہوچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان کافی احتیاط کر رہے ہیں اور لانگ مارچ اس وقت تک موخر کیے ہوئے ہیں، جب تک طاقت ور حلقوں سے انہیں ’’گرین سگنل‘‘ نہیں ملتا۔
یہ بھی کہا جارہا ہے پی ٹی آئی میں کچھ لیڈر ایسے بھی ہیں جو ہر حال میںلانگ مارچ چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بنیادی ارکان انہیں ’’پیرا شوٹرز‘‘ کہتے ہیں۔ ان میں کچھ تو وہ ہیں مختلف سیاسی پارٹیوں سے جمپ کر کے پی ٹی آئی میں آئے۔ اور کچھ کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ اسٹبلشمنٹ کے پے رول پر ہیں۔ ذرائع کے بقول لانگ مارچ پر زور دار قسم کا دبائو وہ آڈیو کلپ بھی ہے جو عمران خان اور اعظم خان کے درمیان سائفر کو سازش بنانے کی منصوبہ بندی پر لیک ہوا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سے زیادہ خطرناک آڈیو بھی موجود ہے جسے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو سنایا جاچکا ہے۔ یعنی عمران کو یہ پیغام بھی بھیجا جاچکا ہے کہ ملک میں افراتفری نہ پھیلائیں، ورنہ اس کے سدباب کے لیے بہت کچھ مواد موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: