پاکستانتازہ ترین

سابق حکومت نے عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا.شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے سابق حکومت نے کورونا کے دنوں میں عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک اور غریب آدمی بھگت رہا ہے۔گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ موجودہ حکومت اعدادو شمار اور خالی باتوں کی بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت موسمِ سرما میں گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس کو موسمِ سرما میں متوقع طلب اور رسد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ مہینوں میں گیس کی فراہمی کیلئے مرتب کئے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نےشرکت کی ۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے کورونا کے دنوں میں عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔ گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک اور غریب آدمی بھگت رہا ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بد انتظامی اور مجرمانہ غفلت برداشت نہیں کرونگا ۔ معیشت میں بارودی سرنگوں بچھانے والوں نے ملک کے ہر شعبے پر خود کُش حملے کرکے غریب کی کمر توڑ دی۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پیش کردہ پلان کو مزید بہتر کرنے اور قلیل و وسط مدتی لائحہ عمل کو ترجیح دینے کی ہدایات جاری کیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: