تازہ ترینکھیل

انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں 146 رنز کا ہدف دیدیا. پاکستان کی پوری ٹیم 145 رنز پر آوٹ ہو گئی.

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے۔سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی پوری ٹیم19 اوورز میں145 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان 46 گینوں پر 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

انگلش ٹیم میں 4 جبکہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر عامر جمال انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔عثمان قادر،خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین کوآرام دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بناسکے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود رضوان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث رؤف 8 رنز بناسکے۔یوں پوری ٹیم 19 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: