پاکستانتازہ ترین

دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی کو صدقہ کے طور پر چھوڑ دیا گیا

رواں سال مختلف اقسام کی 30 لاکھ مچھلیاں دریا میں چھوڑ چکے ہیں جبکہ دسمبر تک 1کروڑ مچھلیاں دریا میں چھوڑی جائیں گی،ہیڈ چھناواں و دیگر مقامات پر 1 کروڑ 30لاکھ بچہ مچھلیاں سالانہ چھوڑی جارہی ہیں ۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق صدقہ ایسی چیز ہے جو کہ بلاؤں کو ٹالتا ہے اور صدقہ کے ذریعے انسان اپنی مشکلات سے بچنے کیلئے ہر جائز طریقہ اپناتا ہے،دنیا بھر میں مشہور ہے کہ پاکستانی ہر سال دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ اور خیرات کرتےہیں چاہے وہ پیسوں کی شکل میں ہوں یا پھر دوسرے ذرائع آمدن کے ذریعے کیوں نہ ہوں۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی کو صدقہ کے طور پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

وزیر آباد میں دریائے چناب کے آس پاس کے علاقے زرعی حوالے سے کافی مشہور ہیں،نہری نظام اس کی سب سے بڑی مثال ہے،نہروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مخیر حضرات بھی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

سید مظفر حسین کی جانب سے بتایا گیا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی ہے اور دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی صدقہ کے طور پر چھوڑی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال مختلف اقسام کی 30 لاکھ مچھلیاں دریا میں چھوڑ چکے ہیں جبکہ دسمبر تک 1کروڑ مچھلیاں دریا میں چھوڑی جائیں گی،ہیڈ چھناواں و دیگر مقامات پر 1 کروڑ 30لاکھ بچہ مچھلیاں سالانہ چھوڑی جارہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اس پروگرام سے ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور آبی آلودگی میں بھی کمی ہوتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button