گزشتہ2روز سے لاپتہ سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر خان کی لاش ایدھی سرد خانے سے مل گئی ہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ مقتول اظہر خان کی اپنی سالی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی کہ اتنی دیر میں اس کا شوہر محبوب آ گیا ، جس کے بعد ہاتھا پائی اور جھگڑا ہوا، اس دوران اظہر کو چوٹ لگی جو جان لیواثابت ہوئی ،محبوب نے غلط نام سے لاش کو ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا ،، مقتول کے بھائیوں کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔