پاکستان

190 ملین پاﺅنڈ کیس: عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان کی 19 جون تک ضمانت منظور کر لی،عمران خان کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔

احتساب عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود روسٹرم پر آگئے ،جج محمد بشیر نے کہاکہ تو آپ نے آج ہی درخواست دائر کردی ۔

عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قانون کی حکمرانی کے انڈیکس میں پاکستان 140 ممالک میں سے 129 ویں نمبر پر تھا، ہمارے بنیادی حقوق پر ایسا حملہ کیاگیا جس کا قوم نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا،آج ہم قانون کی حکمرانی کے انڈیکس میں میانمار، سوڈان کی سطح پر گر چکے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون نافذ ہے،قانون کی حکمرانی کے بغیرنہ تو ہمیں جمہوری آزادی ملے گی اور نہ ہی کوئی مستقبل۔

عدالت نے عمران خان کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی،عمران خان کی ضمانت19 جون تک منظور کی گئی ،جج محمد بشیر نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: