پاکستان

190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل :عدالت نےبشریٰ بی بی کوجانے کی اجازت دے دی.درخواست غیر موثر قرار

احتساب عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل میں تفتیشی افسر کے بیان کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی اور انہیں جانے کی اجازت دیدی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی اکیلی عدالت کے سامنے حاضر ہوئیں، عمران خان گاڑی میں انتظار کرتے رہے،بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے سردار مظفرعباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 13 مئی کو عمران خان نے ایک اسٹیٹمنٹ جاری کی،عمران خان نے اس بیان میں چیئرمین نیب، نیب کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا،عمران خان نے الزام لگایا ہم نے ان کے گھرپر چھاپہ مارا،ہماری کسی ٹیم نے چھاپہ مارا نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،جب بھی ہمیں ضرورت ہو گی بشریٰ بی بی ہمارے ساتھ انویسٹی گیشن میں تعاون کریں،بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری ابھی جاری نہیں کئے، درخواست ضمانت غیرموثر ہو چکی،نیب آزادانہ کام کرتا رہے گا، کسی سے ڈرنے والے نہیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیاگیالیکن آج تک بشریٰ بی بی کو کال اپ نوٹس نہیں آیا،خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ باتیں کرتے ہیں، باتیں ان کو سن لینے دیں،وکیل نے کہاکہ 6 گھنٹے بشریٰ بی بی نیب آفس کے باہر رہیں لیکن انہوں نے کہاہم نے بلایا ہی نہیں۔

دوران سماعت خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخی ہو گئی،پراسیکیوشن کو پریشر میں نہ ڈالیں ۔

دورانِ سماعت وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے یہی سننا ہے کہ نیب کتنا پارسا ہے تو آج سے نہیں سپریم کورٹ کے حکم نامے سے شروع کریں گے،نیب نے عمران خان کو اندر بلایا، بشریٰ بی بی کو کہا آپ کا تو وقت ہی نہیں ہے، 6 گھنٹے گاڑی میں بیٹھ کر عمران خان کا انتظار کرتی رہی۔

نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب غصہ آپ کے چہرے پر اچھا نہیں لگتا،بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، گرفتاری مطلوب نہیں۔یہاں واضح رہے کہ حکومت نے این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ عمران خان کا نام ای سی ایل میں نیب راولپنڈی کی سفارش پر ڈالا گیا۔ ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکلر سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ دوسری طرف بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: