بین الاقوامیتازہ ترین

104 سالہ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

104 سالہ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائے ڈائیونگ میں عمر رسیدہ خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آج کل نوجوانوں میں اسکائے ڈائیونگ کا شوق بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کی ایک وجہ مشہور شخصیات کی جانب سے اپنی اسکائے ڈائیونگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہے لیکن حال ہی میں ایک 104 سالہ بزرگ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 104 سالہ خاتون کا نام ڈوروتھی ہوفنر ہے جو امریکی شہر شکاگو کی رہائشی ہیں اور انہوں نے اسکائے ڈائیونگ بھی شکاگو میں ہی کی ہے۔

خاتون نے یہ عالمی ریکارڈ اتوار کے روز بنایا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *