پاکستان

کوئی بھی ادارہ سپریم کورٹ کو انکار نہیں کرسکتا،اعتزاز احسن

اسلام آباد: ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی منطق نہیں مانے گی، اٹارنی جنرل نےاستعفیٰ دے کر عزت والا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر سیاستدان اور پی پی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کوئی بھی ادارہ سپریم کورٹ کو انکار نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کا لکھا ہوا لفظ ججز کے علاوہ کوئی اور بدل نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن حیلے بہانے کرے گا پھر صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسی دن ہی ہوں گے۔پی پی رہنما نے کہا صاف اور شفاف الیکشن اس وقت نہیں ہوں گے جب تک الیکشن کمیشن کے اس طرح کے فیصلے ہوں گے۔

بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا نگران حکومت 90 دن کے بعد غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گی، 90 روز بعد نگران حکومتیں غاصب کہلائیں گی۔
پی پی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں کہا محسن نقوی کا پتہ نہیں اعظم خان 90 دن میں عہدہ چھوڑ دیں گے، یہ نہیں ہو سکتا کہ منتخب نمائندے نہ ہوں اورنگران بیٹھے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex