پاکستان

کسی پارٹی کو نہیں کہا مذاکرات کرو،14مئی کو انتخابات کرانے کا حکم برقرار:سپریم کورٹ،آج پھر سماعت

سیاسی جماعتوں کی جانب سےمذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے،عدالت معاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کی رضا کارانہ کوشش کو سراہتی ،اٹارنی جنرل نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں سے آگاہ کیا سیاسی جماعتیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کرانے پر متفق ہوتی ہیں تو یہ قابل ستائش عمل،سپریم کورٹ نے27 اپریل کی سماعت کاحکم نامہ جاری کردیا،حکومت آج جامع بیان جمع کرائے گی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہو گی جبکہ سپریم کورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم برقرار ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت آج بروز جمعہ کو صبح ساڑھے 11 بجے ہو گی۔تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر کرانے کے لیے پی ٹی آئی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے نتائج پر حکومت آج جامع بیان بھی جمع کرائے گی۔دوسری طرف سپریم کورٹ نے27 اپریل کی سماعت کاحکم نامہ جاری کردیا۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان باہمی روابط سے آگاہ کیا، اٹارنی جنرل کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد فریقین کے درمیان عام انتخابات پر مذاکرات سے متعلق رابطہ ہوا۔ اٹارنی جنرل نے فریقین کی مذاکراتی ٹیموں کی تشکیل سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا اور کہا کہ مذاکرات کی سہولت کاری چیئرمین سینیٹ کریں گے۔مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی اصرار پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو چیئرمین سینیٹ کو ملوث کرنے پر آگاہ کیا، فاروق ایچ نائیک کے مطابق مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔ مذاکرات کے لیے چیئرمین سینیٹ کا کردار محض سہولت کار کا ہے، سپریم کورٹ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکراتی عمل کو سراہتی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کرانے پر متفق ہوتی ہیں تو یہ قابلِ ستائش عمل ہے،عدالت واضح کرتی ہے کہ مذاکراتی عمل کے لیے عدالت کا کوئی کردار نہیں۔ سپریم کورٹ نے مذاکراتی عمل کے لیے کوئی ڈائریکشن نہیں دی، یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم نامہ برقرار رہے گا۔
خیال رہے کہ ملک میں ایک ہی روز انتخابات کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کر رہا ہے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex