پاکستان

چیف جسٹس نے عمران خان گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کو گرفتار کرکے توہین عدالت کی۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد پولیس ٹیم انہیں لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ چیف جسٹس نے عمران خان کو روسٹر م پر بلایا اور ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ نیب نے عدالت کی توہین کی ہے۔ اگر 80 سے 100 لوگ آئیں گے تو عدالت کا کیا ہوگاَ؟ کسی کو ہائیکورٹ، سپریم کورٹ یا احتساب عدالت سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے تقدس کے معاملہ بھی سپریم کورٹ دیکھی گی ۔ ہر شہری کو انصاف تک رسائی کا حق حاصل ہے۔ نیب نے قانون کیوں ہاتھ میں لیاِ؟ اگر ا یسے گرفتاریاں ہوئی تو کوئی مستقبل میں عدالت پر اعتبار نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex