پاکستان

پی ٹی آئی کا جلسہ،جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند کارکنان کی گرفتاریاں

پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے لاہور میں کئی شاہرایں بند کردیں گئیں جبکہ پنجاب بھر پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

لاہور میں جلسہ گاہ کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا گیاہے۔ نیازی چوک، دہلی دروازہ اور دوموریہ پل کو بھی بند کردیاگیا۔

اس کے علاوہ سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کےراستے بند ہیں، شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بتی چوک سے مینارپاکستان جانے والے راستوں کوبھی بند کردیا ہے۔

میٹروبس سروس کو بھی آج جزوی طور پر معطل رکھا جائے گا۔ میٹروبس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے۔

دوسری طرف پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26کارکنان کو گرفتار کرلیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex